
شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کا امن دشمنوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی انصر علی نے جام شہادت نوش کرلیا ہے۔ 30 سالہ انصر علی کا تعقل نارروال سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ملک میں امن لائیں گی۔