انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الزام عائد کیاہے کہ نائیجیریا کی سکیورٹی فورسز نے115 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کےمطابق انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الزام عائد کیاہے کہ نائیجیریا کی سکیورٹی فورسز نے ملک کے شورش زدہ جنوب مشرقی علاقوں میں علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 115 افراد کو ہلاک کر دیاہے۔ پولیس کے مطابق رواں سال نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں پرتشدد واقعات کے نیتجے میں 127 پولیس اورسکیورٹی سروسز کے اہلکاروں کی جانیں گئیں ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق اب تک 20 پولیس سٹیشنز اور الیکشن کمیشن کے دفاتر پر حملہ کیا گیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بشمول فوج ، پولیس اور ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ سروسز (ڈی ایس ایس) انٹیلی جنس ایجنسی نے درجنوں مسلح افراد کے ساتھ عام شہریوں کو بھی ہلاک کیا ہے ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024