امریکی ریاست الینوائےمیں ایک پولیس اہلکار ملزم کی کار کی زد میں آ نے کے نتیجہ میں ہلاک ہو گیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بروکلین پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والا 24 سالہ پولیس اہلکار برائن پیئرس ایک ملزم کو پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ملزم کی تیز رفتار کار کی زد میں آنے کےنتیجے میں موقع پر ہلاک ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس نے یہ وجہ نہیں بتائی کہ ملزم کو کس جرم کے تحت پکڑنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ بروکلین پولیس سٹیشن پر پولیس اہلکار کی ہلاکت کی وجہ سوگ میں کالے رنگ کا جھنڈا لہرا دیا گیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024