روسی حکام نے صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کی حکومت پر تنقید کرنے پر مزید 2 نیوزویب سائٹس بلاک کر دیں جبکہ ایک آﺅٹ لیٹ کو روسی صدر کے قریبی ساتھی کی مبینہ کرپشن سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ شائع کرنے پر جرائم پیشہ تنظیم قرار دے دیا گیا۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کی طرف سے روسی حکومت پر تنقیدکرنے پر گزشتہ روز 2 میڈیا آﺅٹ لیٹس اوکتریتےمیڈیا اور ایم بی کے ایچ کو بند کر دیا گیا۔میڈیا آﺅٹ لیٹس اوکتریتےمیڈیا اور ایم بی کے ایچ نے گزشتہ روز اپنی ویب سائٹس بلاک ہونے پرکہا کہ روس صارفین کی ویب سائٹس تک رسائی بندکر دی گئی ہے تاہم اس اقدام سے قبل انہیں روسی حکام کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا کہ ان کی ویب سائٹس کو کیوں بند کیا جارہا ہے ۔ ان میڈیا آرگنائزیشنز کو روسی حکومت کے ناقدمیخائل خدورکوفسکی کی حمایت حاصل تھی جن کو 2005 میں دھوکہ دہی اور جعل سازی ، منی لانڈرنگ اور غبن کے الزامات پر جیل میں قید کر دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں دسمبر 2013 میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جیل سے رہا ئی کے لیے معافی دی تھی ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38