کوریا کے سفیر سان سنگپیو کی وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر سید شبلی فراز سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اورتکنیکی ترقی و تحقیق پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پاکستان جمہوریہ کوریا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے جبکہ دونوں فریقین نے پاکستان میں تحقیق اور ترقی کی کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔شبلی فراز کا دوطرفہ تجارت میں وسعت کے ساتھ ساتھ ماحول دوست طریقوں اور دونوں ممالک کے درمیان متعلقہ تکنیکی ترقی کے اشتراک میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے معاونتی اقدامات اور سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے اس پر قابو پانے کے موثر طریقوں پر تجاویز پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے۔