اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 5ہزار 661 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر 60 مزید شہری انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 10 لاکھ 53 ہزار 660 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 23 ہزار 635 افراد وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 462ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 62 لاکھ 78 ہزار 190 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 06 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 6 ہزار 787 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے ملک بھر میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 52 ہزار 616 جبکہ فعال کیسز 77ہزار 409 ہو گئے۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے 3 لاکھ 92 ہزار 433 افراد متاثر جبکہ 6 ہزار 98 جاں بحق ہوئے، پنجاب میں کیسز 3 لاکھ 60 ہزار 494 جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہزار 122 رپورٹ ہوئی۔
خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 46 ہزار 485 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 4ہزار 495انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں 30 ہزار 880 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 329 کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔
آزاد جموں و کشمیر میں وائرس کے 25 ہزار 778 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کے باعث 636 شہری جاں بحق ہوگئے۔ اسلام آباد میں وائرس کے 89 ہزار 117 کیسز اور 807 اموات رپورٹ ہوئیں۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے 8 ہزار 473 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث انتقال کر جانے والے شہریوں کی تعداد 148 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث شرحِ اموات 2.2فیصد رہی۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ کورونا کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران صوبے بھر میں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے۔
سندھ حکومت نے 31 جولائی کو لاک ڈاؤن کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کاروباری مراکز 8 اگست تک بند رہیں گے۔ صحافی برادری اور میڈیا ورکرز کو کورونا ایس او پیز کے ساتھ صحافتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔