کامونکے:ڈاکوؤں نے دکاندار سے ساڑھے 3لاکھ روپے نوجوان سے موٹر سائیکل چھین لی
کامونکے(نامہ نگار)نقاب پوش موٹر سائیکل سواردو ڈاکوؤں نے شہباز مہر سکنہ تمبولی کی سبزی منڈی کے قریب کھل چوکر کی دوکان سے ساڑھے تین لاکھ روپے چھین لئے جبکہ ڈکیتی کی دوسری واردات میں ہرپوکی کا فرمان علی اپنی موٹرسائیکل بلا نمبری پر سادھو کے جا رہا تھا کہ راستے میں بھروکی کے قریب ایک نامعلوم ڈاکواسکو روک کر گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی ادھر تتلے عالی کے علاقہ کوٹ بلال میں گزشتہ روز دو موٹر سائیکل سوارمسلح نوجوان ڈاکو گن پوائنٹ پر سٹور کے مالک اسلام مہر سے چالیس ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔