بھارتی فوج نے کشمیریوں کی آواز دبانے کی ہر ہتھکنڈہ استعمال کیا:محمد رضوان
لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے مقبوضہ کشمیر کے دوسرے یوم استحصال پرکہا کہ مودی نے 5اگست2019ء کو اقوام متحدہ کے ضابطوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے انسانی حقوق کو پامال کیا۔بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں کی آواز دبا نے کیلئے ظلم کا ہرہتھکنڈہ استعمال کیا ہے تاہم خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کا حل ضروری ہے۔