شہزاد اکبراور نذیر چوہان کے درمیان ثالثی پر سب کا شکرگزار ہوں: فیاض چوہان
لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہزاد اکبر اور نذیر چوہان کے درمیان جاری تنازعے کے حل کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی ماہ سے جاری اختلافات پانچ روز پہلے اعلیٰ قیادت اور میرے مثبت رول کے بعد حل ہونے پر سب کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تنازعے کے حل میں میرے ثالثی کردار کے ساتھ ساتھ شہزاد اکبر اور نذیر چوہان کے مثبت ردعمل کا بڑا ہاتھ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی انسان کو دوسرے انسان کے عقیدے پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں۔ مذہب اور عقیدے کا معاملہ انسان اور خدا کے درمیان ہے۔