سٹیٹ بنک نے قرضہ موخرو ری شیڈول کرنے کی سکیم کے تحت اب تک6 کھرب، 36 ارب ،76کروڑ، 70 لاکھ روپے مالیت کے قرضے موخرکئے

لاہور۰(کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک نے کورونا کے پیش نظر قرضہ موخرو ری شیڈول کرنے کی سکیم کے تحت اب تک6 کھرب، 36 ارب ،76کروڑ، 70 لاکھ روپے مالیت کے قرضے ایک سال کیلئے موخرکئے ہیں ۔ سٹیٹ بنک کے مطابق اصل زر کی ادائیگی ایک سال کیلئے موخرکرنے کی سکیم کے تحت 30 جولائی تک جن تجارتی اداروں کے ذمہ واجب الاداقرضہ کا حجم 24 کھرب 90 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، ان میں سے 6 کھرب، 36 ارب ،76کروڑ، 70 لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کو ایک سال کیلئے موخرکردیا گیا۔جبکہ اس سکیم کے تحت ایک کھرب ،63 ارب 93 کروڑِ روپے سے زائد کے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ/ ری شیڈولنگ کی منظوری دی گئی ہے۔