لاہور(کلچرل رپورٹر) شوبز کے حلقوں میں یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا۔فنکاروں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے الحمرا سے گورنر ہاؤس تک واک کی۔گلوکاروں نے اس دن کی مناسبت سے ملی نغمے پیش کیے۔ گلوکارہ میگھا نے اس موقع پر خصوصی نغمہ تیار کیا ہے۔کشمیر ڈے کی مناسبت سے گلوکارہ سائرہ نسیم نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں کشمیر کی صورتحال پر پریشان ہوں کشمیر میں میری بہنیں آزاد صبح کے خواب دیکھتی ہیں
ان کا کہنا تھا کہ میرے شہر کی صبح کتنی حسین ہے لیکن میں اداس ہوں۔وہ کہتی ہیں ظالم بھارت والواپنے مظالم سے کشمیری ماوں کی زبان تو خاموش کرسکتے ہو مگر ان کے خواب نہیں چھین سکتے اداکارہ وینا ملک ,ریما خان ،میگھا، حسیب پاشا، فخر عالم نے بھی کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ٹویٹر پیغامات جاری کیے ہیں۔ فخرعالم نے کہا ہے کہ کشمیری بنا ڈر کے زندگی گزارنا چاہتے ہیں کیا یہ غلط ہے، اداکارہ میگھا نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، حسیب پاشا نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جو پاکستان کا حصہ بن کے رہے گا، اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لینا چاہیے.
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024