ویٹرنری یونیورسٹی میں کشمیری مسلما نو ں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے یوم استحصال منا یا گیا
یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں کشمیری مسلما نو ں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوا لے سے بھا رتی فوج کی جانب سے مقبو ضہ کشمیر میں فوجی محا صرے کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم استحصال منا یا گیا ۔ دن کی منا سبت سے واک ، سیمینار، دستا ویزی فلم اور شہدا کے ایصال ثواب اور مقبو ضہ کشمیر میں امن و استحکام کے حوا لے سے دعا بھی کروا ئی گئی۔واک کی قیادت وا ئس چا نسلر پرو فیسرڈاکٹرنسیم احمد نے کی جبکہ فیکلٹی و انتظا میہ ممبران کی بڑ ی تعداد نے واک میں حصہ لیا۔
بعد ازیں یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد ہوا جس کی صدارات پرو فیسرڈاکٹرنسیم احمد نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں پرو وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ر با نی، اکیڈیمک سٹاف ایسو سی ایشن سے پرو فیسر ڈاکٹر را نا محمد ایوب، صدر آفیسر سٹاف ایسو سی ایشن رضوان سلیم، صدر نان ٹیچنگ سٹا ف ایسو سی ایشن محمد عارف سمیت یو نیورسٹی کے فیکلٹی ممبرا ن اور انتظا میہ سٹاف ممبران کی بڑی تعدادنے شر کت کی۔
اُ س مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ ہمارے کشمیر ی مسلمان بہن بھا ئی مسلسل تہتر بر س سے بھار تی فو ج کی جانب سے وحشیا نہ مظا لم کا شکار ہیں نیز کشمیر یو ں کا حق خود ارا دیت اور آزادی کی تحر یک کو د با نے کے لیئے بھا رتی فو ج کی تعینا تی اور لاک ڈاﺅن کی سخت الفاظ میں مذ مت کی۔
اُ نہو ں نے کہا کہ ہم خطے میں امن چا ہتے ہیں اورمشکل کی اس گھڑ ی میں ہم اپنے کشمیر ی بہن بھا ئیو ں کے ساتھ کھڑ ے ہیں۔سیمینار کے شر کا نے انڈ ین آر می کی جانب سے لاک ڈاﺅ ن کو جلد از جلد بند کر نے اور کشمیر ی معصوم مسلما نو ں کی قتل و غارت کو فل فور روکنے کا مطا لبہ کیا۔