یوم استحصال کشمیر پر سینٹ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا، صدر عارف علوی خطاب کرینگے
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ’’یوم استحصا ل کشمیر‘‘ کے حوالے سے سینٹ کا خصوصی اجلاس آج 5 اگست بروز بدھ ہو گا۔ صدر مملکت عارف علوی بھی اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گے۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پارلیمان اور عوام کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کے حق میں ہر سطح پر آواز اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے علاوہ بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف بھی آواز اٹھائی جائی گی۔ اس موقع پر بین الاقوامی برادری پر زور دیا جائے گا کہ وہ بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم بند کروانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ ایوان بالاء کا یہ خصوصی اجلاس کشمیر کے حوالے سے یک نقطی ایجنڈے پر ہو گا جس دوران سینٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنما بحث میں حصہ لیں گے۔ بھارت کے غیر قانونی قبضہ والے جموں و کشمیر بھارتی حکومت اور قابض بھارتی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم صدر مملکت کے خطاب کی تفصیل اور سینٹ کی جانب سے منظور کی جانے والی مشترکہ مذمتی قرارداد شامل ہونگے۔ یہ کتابچہ دنیا بھر کے 56ہزار اراکان پارلیمنٹ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھجوایا جائے گا۔