پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے باقاعدہ اعلان جنگ کردیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قرارداد سے لے کر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلوں تک کی آج دھجیاں اڑادی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ جس شق کو نہرو ختم نہ کرسکا، اسے مودی نے ختم کرکے بتادیا کہ بھارت محض ایک اشتعال انگیز ریاست ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست پاکستان کو کشمیر کے مسئلے پر مشترکہ حکمت عملی بنانا ضروری ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ بھارت سن لے! پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے، ہم آزادی کے ان متوالوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024