سعودی عرب : آپریشن سے ایرانی عازم حج کی بینائی لوٹ آئی
مکہ مکرمہ (اے پی پی) سعودی عرب کی وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ کے جنرل ہسپتال میں ایک ایرانی عازم حج کو لایا گیا جسے آنکھوں میں شدید تکلیف کی شکایت تھی، طبی معائنے کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے کیس شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی کو ریفرکرتے ہوئے فوری اپریشن تجویز کیا۔ایرانی عازم حج کو وزارت صحت کی ایمبولینس کے ذریعے شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی لایا گیا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مریض کے دماغ کے مخصوص حصے میں جہاں سے آنکھوں کی نسیں گزرتی ہیں وہاں غدود اس قدر بڑھا ہوا تھا کہ اگر اس کا فوری آپریشن نہ کیا جاتا تو بینائی مستقل طور پر ختم ہونے کا اندیشہ تھا۔