پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہاکہ یہ محمد حفیظ جیسے سینئر کھلاڑی کیلئےمایوس کن وقت ہے،حفیظ کوزمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریزکا ایک بھی میچ نہیں کھلایا گیا،سمجھتا ہوں ہیڈ کوچ، کپتان اور ٹیم منیجمنٹ واضح فیصلہ کرے کہ حفیظ کومستقبل میں کیسے استعمال کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ حفیظ کیلئےبہت ہی مشکل وقت ہے،مصباح الحق نے کہا کہ ہماری ٹیم بہت اچھا پرفارم کررہی ہے، نئے آنے والے کھلاڑیوں کی اعلیٰ کارکردگی سے کافی متاثر ہوا، فخر زمان، بابر اعظم اور امام الحق نے حالیہ سیریز میں بھی اچھا کھیل پیش کیا،شاداب خان، حسن علی اور عثمان شنواری کی موجودگی سے پاکستانی اٹیک بہتر ہوا ہے،،،ان سب کی پرفارمنس سے لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ کا مزید اچھا وقت آنے والا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024