وادی نیلم کے قریب رتی گلی میں مسافر وین گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور 12 شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسافروں سے بھری وین وادی نیلم کے قریب ساحتی مقام رتی گلی میں گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 12 شدید زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024