امن اور تعلیم کے دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا، شرپسند عناصر کا خاتمہ کرینگے: روشن خو رشید
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان مسز روشن خورشید بروچا نے گلگت بلتستان کے علاقے چلاس اور دیامر میں سکول جلائے جانے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن اور تعلیم کے دشمن عناصر کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ترقی پسند اور تعلیم سے بے حد پیار کرنے والے لوگ ہیں اور یہاں کی خواتین بھی اپنے بھرپور جوش وجذبے سے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہی ہیں۔ حکومت ایسے شرپسند عناصر کا خاتمہ کرے گی جنہوں نے سکول جلائے جانے کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام کو تعلیم سے محروم کرنے کی کوشش کی ہے۔