الطاف حسین غدار اوردہشت گرد ہیں ان کی تائید سے اسمبلی میں آنے سے بہترہے کہ ہم باہررہیں: عمران خان

05 اگست 2015 (21:17)

پتوکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے متحدہ کے قائد کو آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی الطاف حسین کوفون کررہےہیں، الطاف حسین سےپوچھ رہےہیں پی ٹی آئی کواسمبلی میں لائیں یانہ لائیں، سپیکر ہمارے لیے الطاف کو فون نہ کریں- الطاف حسین سے پوچھنے سے بہتر ہم اسمبلیوں سے باہر ہی رہیں ،الطاف حسین اس ملک کا سب سے بڑا غدار اور دہشت گرد ہے-
عمران خان نے نواز شریف کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نواز شریف ، مولانا فضل الرحمان کے کندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں ، بلکہ خود فیصلہ کریں ، یہ جب تک امپائر اپنے ساتھ نہیں ملاتے میچ نہیں جیت سکتے، وہ ن لیگ کو چیلنج کرتے ہیں پولیس کے بغیر ایک الیکشن بھی جیت کر دکھائیں ، ہم ن لیگ کو ان کے امپائرز سمیت اگلا الیکشن ہرا کر دکھائیں گے-
انہوں نے کہا کہ الیکشن کا نظام جیتنے کی جنگ چلتی رہے گی ، نئے پاکستان کو کوئی نہیں روک سکتا ، جب تک نیا پاکستان نہیں بنتا، سٹیٹس کو کا مقابلہ کریں گے،کسانوں کے اوپر ظلم کے خلاف تحریک چلائیں گے-