کراچی سٹاک ایکس چینج میں تیزی, 100 انڈیکس 235 پوائنٹس اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 36156 پوائںٹس پر پہنچ گیا

05 اگست 2015 (19:41)

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان رہا۔ ہنڈرڈ انڈیکس دو سو پینتیس پوائنٹس اضافے کے ساتھ کاروبار تاریخ کی بلند ترین سطح چھتیس ہزارایک سو چھپن پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران تینتیس کروڑ سڑسٹھ لاکھ چھتیس ہزار شیئرز کے سودے ہوئے۔ سلک بینک،غنی آٹو موبائلز،سوئی نادرن گیس کمپنی، فوجی سیمنٹ ،بیکو پیٹرولیم، سوئی سدرن گیس،پاک ٹیلی کام، کے الیکٹرک ،فوجی فرٹیلائزر، پاک الیکٹران ، ڈی جی خان سیمنٹ اور ٹی آر جی والیوم لیڈر رہے۔سیمنٹ، ٹیلی کام اور فرٹیلائزر کے شعبوں میں نمایاں سودے ہوئے۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے تراسی پیسے پر بند ہوا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...