عمران خان نے وجیہہ الدین کی پارٹی رکنیت معطل کر دی

05 اگست 2015 (18:44)

عمران خان نے اپنی ہی جاعت کی ایک وکٹ اڑا دی۔تحریک انصاف کے الیکشن ٹریبیونل کے سربراہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے وقت نیوز کے پروگرام "وقت سپیشل" میں تحریک انصاف کے اندر ہونے والی کرپشن سے پردہ اٹھایا تو شاید کپتان اس بات کا برا منا گئے۔ عمران خان نے پارٹی کے اندرونی معاملات عوام کے سامنے لانے پر جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔ عمران خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ تحریک انصاف کی تمام مخالف جماعتیں مل کر بھی جماعت کو اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتیں جتنا جسٹس وجہیہ الدین نے پہنچایا۔گزشتہ روز جسٹس وجیہہ الدین نے انٹرا پارٹی الیکشن میں جہانگیر ترین ، پرویزخٹک، عبدالعلیم خان اور نادر لغاری کے خالف کرپشن کے الزامات لگائے تھے۔ جسٹس وجیہہ الدین نے انٹرا پارٹی الیکشن میں اہم عہدے حاصل کرنے کے لیے بھاری رقم استعمال کیے جانے کے رازوں سے بھی پردہ اٹھایا-
جسٹس وجیہہ الدین نے کہا کہ وہ پارٹی نہیں چھوڑیں گے اور اگر کوئی انھیں پارٹی سے نکالنے کی کوشش کرے گا تو وہ بھی پارٹی آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

تحریک انصاف دو گروپوں میں تقسیم دکھائی دیتی ہے،وجیہہ الدین کا دعویٰ ہے کہ پارٹی کے تمام نظریاتی کارکن انکے ساتھ ہیں۔