ٹی 20 ٹیم میں تجربات جاری رکھوں گا، سرفراز کو ڈومیسٹک سطح پر کپتان بنا کر گروم کرنا چاہیے: آفریدی

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ قومی سلیکشن کمیٹی بہت اچھا کام کر رہی ہے، وہ نئے لڑکوں کو سامنے لانے پر سلیکشن کمیٹی کو کریڈٹ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقاریونس اور وہ ٹیم کیلئے اچھاپلان بنارہے ہیں، ٹیم میں ہرکھلاڑی بہترسےبہترکرنےکی کوشش کررہاہے۔
امید ہے کہ آئندہ بھی پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ شاہد آّفریدی کا کہنا تھا کہ ہارون رشید نے سائیڈ میچوں میں سرفراز کو کپتانی دینے کی بات کی، میڈیا نے ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا، دورہ سری لنکا کے بعد بہت سے لوگوں کی چھوٹی سوچ کا علم ہوا، سرفراز کونیشنل میچز میں کیپٹن بنانا اچھا فیصلہ ہوگا، اسے ڈومیسٹک سطح پر کپتان بنا کر گروم کرنا چاہیے۔ سرفراز میں یہ خوبی ہے کہ وہ کسی بھی نمبر پر کھیل سکتا ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پابندی ختم ہونے کے بعد محمد عامر کومنتخب کرنا سلیکشن کمیٹی کا کام ہے، محمد عرفان کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے اس کی فاسٹ باؤلنگ میں ایک دہشت ہے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان نے کہا کہ خود پر یقین سب سے اچھی چیز ہے،اس سےاچھے نتائج نکلتے ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی میں تجربات جاری رکھیں گے۔
آپ کی بہت تعریف سنی ہے، دہشت گردی میں آپ کا بہت نقصان ہوا ہے:چیف جسٹس ...
پشاور: سپریم کورٹ نے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کو غیر متعلقہ افراد سے ...
عمران خان کی رقم کی گئی تاریخ اور پرویز خٹک کا امتحان
عمران خان صاحب نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 20اراکین کے نام طشت ازبام کردئیے ...
اگر فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا تو اسزا ہوسکتی ہے، جیل جانے سے انکی ...
وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگر فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا ...
کپتان سرفراز احمد کا کھلاڑیوں کو میدان صاف کرنے کا حکم
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی ...
سابق کپتان شاہد آفریدی اوریئنٹ الیکٹرونکس کی نئی پہچان
لاہور (نمائندہ سپورٹس) کنزیومر الیکٹرونکس میں جدت کے علمبردار اوریئنٹ نے ...
ایسے کھلاڑیوں سے معاہدہ نہیں ہونا چاہیے جو پاکستان نہیں آتے:شاہد ...
شاہد آفریدی نےمیڈیا سے گفتگو کی۔ انکا کہنا تھا کہٹی 20 بہت ہورہے ہیں ون ڈے ...