کراچی میں وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ

05 اگست 2015 (18:05)

وسیم اکرم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں فاسٹ بالرز کی تربیت کے لئے لگائے گئے کیمپ میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ کارساز کے قریب وسیم اکرم کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر دے ماری، جب وہ گاڑی سے نیچے اترے تو پچھلی گاڑی میں سوار شخص نے فائرنگ کردی تاہم خوش قسمتی سے انہیں گولی نہیں لگی، وسیم اکرم کی جانب سے ون فائیو پر کال کی گئی ،، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،، پولیس نے شواہد اور جائے وقوعہ کے قریب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی، میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ انہیں کسی قسم کی کوئی دھمکی نہیں ملی تھی، گاڑی کا نمبرپولیس کودے دیاگیا ہے، امید ہے کہ فائرنگ کرنے والے کو گرفتارکرلیا جائے گا، ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی کا نمبر اے ای جی صفر چھے ایک تھا ، گاڑی عزیر احمد نامی شخص کی ہے-دوسری جانب گورنر سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ، گورنر سندھ نے فائرنگ کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے-