تحریک انصاف کوڈی سیٹ کرنےکی قرارداد کاساتھ نہیں دیں گے: نوازشریف 

05 اگست 2015 (15:42)

قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا جومستقبل پر اچھےاثرات مرتب کرے گا۔فیصلے سےدہشتگردی کیخلاف جنگ کوتقویت ملےگی۔غیرمعمولی حالات کیلئےغیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلےسے دہشتگردوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔مسلح افواج اورسول ادارے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑرہےہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسائل چھوٹے ہوں یا بڑےاسی ایوان سےحل ہونگےہمیں اس کلچرکومحفوظ اور مزید فروغ دینا ہے۔معاملات سڑکوں پر لانے سے جمہوریت پراثرپڑتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کوڈی سیٹ کرنےکی قرارداد کاساتھ نہیں دیں گے.دونوں جماعتوں سےڈی سیٹ کی تحاریک واپس لینےکی اپیل کی ہے۔عمران خان کی تقریرسےمیرے اورمولاناصاحب کےجذبات مجروح ہوئے۔ہمیں اب نئےسفرکاآغازکرناچاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی رسہ کشی کےبجائےمسائل پرتوجہ دینی چاہےمشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کو نہیں بھولیں گے۔