رائے ونڈ ، سٹی ریلوے پھاٹک میں تجاوزات کی بھرمار ، ٹرانسپورٹروں نے غیر قانونی سٹینڈ بنالئے

05 اگست 2015

رائے ونڈ (نامہ نگار) سٹی ریلوے پھاٹک چوک میں قائم تجاوزات ختم ہونے کی بجائے روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہونے لگا۔چوک میں سڑک پرمانگا منڈی ،لاہور اور فیصل آباد کی ٹرانسپورٹ کے غیر قانونی سٹینڈقائم ہیں جبکہ چوک کے اطراف میں غیرقانونی طور پردرجنوں ریڑھیوں ،گنے کا رس نکالنے والی مشینوں، سبزی اور فروٹ کے پھڑوں،سٹالوں ،کھوکھوں اور فوٹو کاپی مشینوں کی شکل میں تجاوزات کی شدید بھرمار ہے جو ٹریفک کے گھمبیر مسائل کا سبب ہے ، مقامی سٹی پولیس ،ریلوے حکام، ریلوے پولیس اور ٹریفک وارڈنز ملکر تجاوزات کنندگان اور ٹرانسپورٹ سے مجموعی طور پر سرعام لاکھوں روپے منتھلی اکھٹی کرتے ہیں جبکہ اقبال ٹائون انتظامیہ بھی ’’بوجوہ‘‘ فرائض سے غفلت کی مرتکب ہورہی ہے ۔اور کوئی پوچھنے والا نہیں رہا ۔اہل شہر نے تشویش ناک صورت حال کی اصلاح کا مطالبہ کیا ہے ۔