عوام کا پولیس سے اعتماد اٹھ گیا‘ جرائم پیشہ رشوت دیکر آزاد پھر رہے ہیں: وسیم اختر

05 اگست 2015

لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب و پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے صوبے میں تھانہ کلچر کی تشویشناک صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں جرائم کی شرح دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعلیٰ تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کیلئے اصلاحات کریں اور محکمے سے کالی بھیڑوں کو فارغ کیا جائے۔ محکمہ پولیس سے عوام کا اعتماد مکمل طور پر اٹھ چکا ہے۔ آئے روز پولیس مقابلے بھی تھانوں کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہیں۔