جشن آزادی پر تمام یونین کونسلوں کو دلہن کی طرح سجایا جائیگا: امجد نذیر بٹ

05 اگست 2015

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ ن PP139کے صدر نامزد چیئرمین امجد نذیر بٹ کی صدارت میں خصوصی اجلاس جشن آزادی کے سلسلہ میں ہوا۔ میاں امجد حسین ہلو، ملک محمود الحسن، رانا سہیل، حاجی یامین، ملک شوکت، صابر طور، میاں اکبر اور دیگر نے شرکت کی۔ امجد نذیر بٹ نے کہاہے کہ بلال یاسین کی ہدایت پر تمام یونین کونسلز کو جشن آزادی پر دلہن کی طرح سجایا جائے گا۔