لوڈشیڈنگ سے فیکٹریاں بند اور بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے: ناظم شوکت

05 اگست 2015

لاہور (پ ر) مسائل کمیٹی کے چیئرمین ناظم شوکت نے کہا ہے کہ حکمران عرصہ سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کررہے ہیں لیکن اس کے برعکس روز بروز لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث فیکٹریاں بند اور بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ عام شہریوں کی زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ کو فوری حل کیا جائے۔