کراچی کو یرغمال بنانے والوں کا احتساب شروع ہو گیا، پیپلز پارٹی انسانی حقوق

05 اگست 2015

لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، شیخ علی سعید، عمر حیات تبسم، اخلاق حسین کھوکھر، حسن ایوب نقوی، اختر شاہ نے کہا کہ الطاف حسین پاکستان دشمنی میں اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، منی لانڈرنگ، ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کی گرفتاری اور بھتہ کی وصولی بند ہونے سے الطاف حسین ہذیان کی حالت میں چلے گئے ہیں۔ کراچی کو یرغمال بنانے والوں کا احتسا ب شروع ہوچکا ہے۔