جنرل راحیل کو حکومت ، فوج اور پوری قوم کا اعتماد حاصل ہے ، اشعر نیازی

05 اگست 2015

رائے ونڈ (نامہ نگار) چیئرمین انٹرنیشنل امن کونسل لاہور ڈویژن اشعر نیازی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو حکومت ،فوج اور پوری قوم کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کی ملک میں امن و امان کی پالیسی عوام کیلئے انتہائی سود مند ہے ۔دہشت گردی کے خاتمہ کی جنگ آپریشن ضرب عضب کو جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت اور فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔