این اے 124 میں ڈینگی مکائو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

05 اگست 2015

لاہور (پ ر) ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 124 شیخ روحیل اصغر کے مرکزی دفتر داروغہ والا میں گزشتہ روز ڈینگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا جس میں خرم روحیل اصغر، ایڈمنسٹریٹر واہگہ ٹائون مدیحہ طاہر، ٹی ایم او حارث جلیل اور ڈائریکٹر انوائرنمنٹ نسیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈینگی کی روک تھام بارے ڈسکشن کی گئی اور عوام میں ڈینگی بارے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھی ڈینگی لاروا کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے اور ڈینگی مکائو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔