پروفیسر خواجہ ایاز محمود کا ختم قل

05 اگست 2015

لاہور (پ ر) گورنمنٹ ایم اے او کالج کے سابق پروفیسر اور شعبہ سیاسیات کے سربراہ خواجہ ایاز محمود مرحوم کا رسم قل گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ 13 عزیز ایونیو سوسائٹی گلبرگ فائیو لاہور میں ہوا جس میں پروفیسرز، اساتذہ، ڈاکٹرز، سیاستدانوں، صحافیوں اور طلبہ سمیت معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ممتاز افراد شریک ہوئے۔