مسکراہٹیں

05 اگست 2015

ایک وکیل (دوسرے وکیل سے) میرے موکل کی حرکت دیکھو-“ میں نے اسے جعلی نوٹوں کے مقدمے میں بری کروایا اور وہ کم بخت مجھے فیس میں وہی جعلی نوٹ دے گیا-
٭٭٭
دو پاگل بیٹھے تھے- ایک نے دوسرے سے کہا ”یاراگر ایک ہاتھی درخت پر چڑھا ہوا ہے اور نیچے اترنا چاہتا ہے تو اسے کیا کرنا چاہیے؟”
پہلا پاگل کچھ دیر سوچنے کے بعد کہنے لگا، ”اسے چاہیے کہ کسی پتے پر بیٹھ کر خزاں کا انتظار کرے-”
٭٭٭
ایک دیہاتی اور انگریز فلم دیکھ رہے تھے اتنے میں فلم کا ہیرو آیا وہ ایک سر پٹ گھوڑے پر سوار تھاانگریز نے کہا یہ گر جائے گا” دیہاتی نے کہا نہیں یہ تمہارا وہم ہے یہ کبھی نہیں گرے گا” دونوں میں شرط لگ گئی، تھوڑی دیر بعد ہیرو گھوڑے سے گر گیا انگریز نے کہا ”میں نے تمہیں کہا تھا نا کہ یہ ضرور گرے گا-”
دیہاتی: ” کل میں نے یہ فلم دیکھی تھی تو یہ گر گیا تھا میں نے سمجھا کہ اب ہیرو محتاط ہو کر گھوڑا دوڑائے گا۔

مسکراہٹیں

ایک پڑوسن نے دوسری سے ایک کتاب پڑھنے کے لیے مانگی دوسری نے کہا ’’بہن میں ...