مکرمی! مرالہ بیراج ہمارا قومی اثاثہ ہے مگر افسوس کہ ارباب اختیار سوتیلی ماں جیسے روئیے کے نتیجہ میں مرالہ بیراج کی رونقیں ماند پڑتی جا رہی ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق مرالہ بیراج کی دیکھ بھال کے لئے متعلقہ محکمہ کو حکومت کی جانب سے سالانہ لاکھوں روپے کے فنڈز مہیا کئے جاتے ہیں مگر افسوس صد افسوس کہ محکمہ کے افسران ٹھیکیداروں کیساتھ باہمی ملی بھگت کے ذریعے یہ فنڈز ہڑپ کر جاتے ہیں جس کا اندازہ مرالہ بیراج کی حالت زار دیکھ کر بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ حالانکہ بیراج کے ٹول ٹیکس سے کروڑوں روپے کی آمدن ہوئی ہے۔ (ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ امامی 29/278 امام صاحب سیالکوٹ، 0332-8675098)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024