قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں اضافے کا اعلان

05 اگست 2015

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) قومی بچت نے مختلف سکیموں پر شرح منافع میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی بچت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بہبود سکیم اور پنشن سکیم پر ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ہر مہینے920روپے منافع ملے گا جبکہ ریگولر انکم سر ٹیفکیٹ سکیم کے تحت ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 720روپے منافع ملے گا۔ ڈیفنس سیونگ سکیم کے تحت پہلے مہینے 3700 روپے جبکہ آخری مہینے 4400 روپے منافع ملے گا۔ اس سکیم کے تحت 100000روپے دس سال میں 240000 روپے ہو جائیں گے۔