تعلقات میں بہتری کیلئے بھارت بھی سزا پوری کرنیوالے پاکستانیوں کو جلد رہا کر دے: دفتر خارجہ

05 اگست 2015

اسلام آباد (آن لائن) 163 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی پاکستان بھارت وزراء اعظم ملاقات کا تسلسل ہے، امید ہے بھارت بھی سزا پوری کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو جلد رہا کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کے مطابق پاکستان نے 163 بھاری ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بجھوا دیا ہے۔ بھارتی قیدیوں کی رہائی اوفا میں ہونے والی پاکستان بھارت وزراء اعظم کی ملاقات کا تسلسل ہے اور بھارتی قیدیوں کی رہائی کے معاملے کو انسانی حقوق کے مطابق حل کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے بھارت بھی پاکستانی قیدیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہوئے سزا پوری کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو جلد رہا کرے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات اور امن کی فضا قائم ہو گی۔