طارق کھوسہ کے ممبئی حملوں سے متعلق مضمون پر بھارتی میڈیا نے طوفان کھڑا کر دیا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ایف آئی اے کے سابق سربراہ طارق کھوسہ کے ایک انگریزی اخبار میں ممبئی حملوں سے متعلق شائع ہونے والے مضمون پر بھارتی میڈیا نے طوفان کھڑا کر دیا۔ بھارتی اخبارات کے مطابق طارق کھوسہ نے اپنے مضمون میں اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ ممبئی حملوں کا کنٹرول روم کراچی میں تھا۔