وفاقی دفاتر میں نماز ظہر کیلئے آدھ گھنٹہ وقفہ کا نوٹیفکیشن
اسلام آباد (این این آئی) وزارت داخلہ نے وزارت مذہبی امور کے ساتھ مشاورت کے بعد سرکاری دفاتر میں نماز کا اہتمام کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سرکاری دفاتر میں نماز کے اوقات میں لازمی وقفہ کیا جائیگا۔ وزارت داخلہ نے تمام سرکاری دفاتر اور وزارتوں کو نماز کے اہتمام کیلئے خطوط بھی لکھ دئیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گرمی کے موسم میں پیر سے جمعرات تک نماز ظہر کیلئے ایک بجکر 15 منٹ سے ایک بجکر 45 منٹ جبکہ سردی ایک بجے سے لیکر 1:30 بجے تک وقفہ ہوگا۔ نماز جمعہ کیلئے پورا سال 12 بجکر 45 سے لیکر 2 بجکر 15 کے درمیان وقفہ ہوگا۔