لوہاری : پولیس کے مبینہ تشدد سے 4بچوں کا باپ جاں بحق، ورثا کا شدید احتجاج

05 اگست 2015

لاہور (نامہ نگار) لوہاری گیٹ کے علاقہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے 4 بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا جس پر ورثا نے تھانہ لوہاری اور ڈیڈ ہائوس کے باہر شدید احتجاج کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں ملوث ملزم اشفاق حسین کی گرفتاری کیلئے اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اشفاق جاں بحق ہوگیا۔ اس واقعہ پر ورثا اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔ پولیس کے مطابق اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے جبکہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...