روسی ایئر لائن کا 4کشمیری طلبہ کو دہلی سے استنبول لے جانے سے انکار

05 اگست 2015

نئی دہلی (نیٹ نیوز) روسی ایئر لائن نے چار کشمیری طلباء کو دہلی سے استنبول لے جانے سے انکار کردیا۔ بھارتی اخبار’’انڈیا ٹو ڈے‘‘ اور برطانوی اخبار’’دی میل‘‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے روسی ایئر لائن ایرو فلوٹ نے کمزور بنیادوں پر دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ترکی کیلئے چار کشمیری طلباء کو پروازلینے سے انکار کردیا۔ متاثرہ طالبعلموں میں ایک علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے محمد اقبال راتھر نے بتا یا ہمیں کاونٹر پر بتایا گیا کہ وہ روسی ائیرلائن کے ذریعے استنبول نہیں جا سکتے لیکن سبب نہیں بتایا گیا۔