5 سال کے دوران بھارتی فضائیہ کے 20 جنگی طیارے تباہ ہو گئے

05 اگست 2015

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت میں لڑاکا طیاروں کے پائلٹ کی ناقص تربیت کے باعث گذشتہ 5 سال کے دوران انڈین ایئر فورس کے 20 لڑاکا طیارے تباہ ہوچکے ہیں۔ طیاروں کے حادثات میں اضافے کی وجہ پائلٹ ٹریننگ پر سمجھوتہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی ایئرفورس کو پائلٹس کی ابتدائی تربیت کیلئے ماہر ٹرینرز کی بھی کمی کا سامنا ہے۔ ہندوستانی ائرفورس کے ترجمان ونگ کمانڈر ایس ایس بردی نے کہا ہے کہ حادثات روکنے کے اقدامات کررہے ہیں۔