مشرقی فرانس کے مسیحی قبرستان میں توڑ پھوڑ‘ذمہ داروں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے: وزارت داخلہ

05 اگست 2015

پیرس (اے ایف پی) فرانس میں مسیحی قبرستان میں نامعلوم افراد نے توڑ پھوڑ کی اور کتبے گرا دیئے۔ پولیس نے بتایا لابری قصبے میں یہ اپنی نوعیت کا پانچواں واقعہ ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے سخت ردعمل دیتے کہا یہ اقدام ناقابل قبول ہے۔ ذمہ داروں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔