بھارت : سکول میں چوکیدار کی 3 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار، ورثاء کا مظاہرہ

05 اگست 2015

بنگلور (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر بنگلور میں سکول کے چوکیدار نے سکول کے اندر ہی 3 سالہ معصوم طالبہ کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس شرقی ستیش کمار کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ ادھر سکول کی طلبہ، بچی کے والدین، رشتہ داروں اور اساتذہ نے اس انسانیت سوز واقعہ کیخلاف مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ مظاہرین نے سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکاروں کو پیٹ ڈالا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔