’’امن کا پیغام لایا ہوں‘‘ بھارتی ہائی کمشنر کی کراچی کے ایدھی ہوم میں ’’گیتا‘‘ سے ملاقات

05 اگست 2015

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی راگھوان گزشتہ روز یہاں ایدھی ہوم پہنچے اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ بھارتی لڑکی گیتا سے ملاقات کی۔ قوتِ سماعت اور گویائی سے محروم لڑکی 13 سال پہلے بھارت سے ٹرین میں بیٹھ کر غلطی سے پاکستان آگئی تھی۔ گیتا سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہم گیتا کے اہل خانہ کو جلد ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے۔ یمن سے بھارتی شہریوں کو واپس لانے میں بھی پاکستان نے ہمیں مدد دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی سے ملکر انہیں بہت خوشی ہوئی۔ ان کے ہاں آنے کا مقصد یہ تھا کہ گیتا کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا بھارتی حکومت کا انہیں یہاں بھیجنا ہی امن کا پیغام ہے۔ امید ہے پاکستان اور بھارت کے مذاکرات جلد شروع ہونگے۔ ٹی سی راگھوان نے کہا کہ یوم آزادی پر گیتا کو گھر بھیجنا امن کا پیغام ہے۔ پاکستان اور بھارت ہمسایہ ممالک ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان انسانیت کا رشتہ اہمیت کا حامل ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...