سوٹ کیس میں بند سپین جانیوالا مراکشی نوجوان دم گھٹنے سے ہلاک

05 اگست 2015

میڈرڈ (این این آئی) مراکش کا ایک شہری اس وقت سانس گھٹنے سے ہلاک ہو گیا جب اس کا بھائی اسے ایک سوٹ کیس میں بند کر کے اپنی کار میں سپین میں غیر قانونی طور پر لانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق 27 سالہ شخص شمالی افریقہ میں ہسپانوی انکلیئو ملیلہ سے یورپ میں سپین کے شہر المیرا جانے کی کوشش کر رہا تھا فرانسیسی شہریت رکھنے والے ان کے بھائی کے خلاف غیر ارادی قتل کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ اس سے قبل چار تارکین وطن ایک دیگر ہسپانوی انکلیئو کی جانب تیر کر جانے کی کوشش کرتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ جنوب وسطی افریقہ کے چار افراد مراکش سے ایک باڑ کے گرد تیر کر ہسپانوی انکلیئو کیوتا جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ مراکش کی وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے چار افراد کے علاوہ تین دیگر تارکینِ وطن کو بچا لایا گیا تھا۔