بھارتی لڑکی نے بلاول کو ’’ راکھی ‘‘ کا تحفہ بھجوا دیا ، دونوں ممالک کو قریب لانے کیلئے کردار کی تعریف
کراچی(اے این این) ہندو برادری کے قدیم روایتی تہوار’’رکشا بندھن‘‘ کے موقع پر بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو راکھی بھجوادی ہے۔ بلاول ہائوس کراچی کے ذرائع نے راکھی موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی پی چیئرمین کو یہ تحفہ بھارتی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والی حنالتا نامی لڑکی نے بجھوایا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ مذکورہ خاتون نے تحفے کے ساتھ ایک پیغام بھی ارسال کیا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کیلئے بلاول بھٹو کے کردار کو سراہا گیا ہے۔ دنیا بھر کے ہندو ساون کے مہینے میں پورے چاند کے دن رکشا بندھن کا تہوار مناتے ہیں ۔