عمران کا اعتراف جرم خوش آئند ، رنگ و نسل کی سیاست ترک کرنے کا بھی اعلان کریں : ترجمان بلاول ہائوس
کراچی (این این آئی) بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ عمران خان کا اعتراف جرم کا اعلان خوش آئند ہے۔ عمران خان اب رنگ ونسل کی سیاست کو بھی خیرباد کہنے کا اعلان کرے۔ مستقبل کی سیاست میں بنارسی ٹھگوں کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ لوٹے اور لٹیرے اب دوبارہ اپنا سیاسی گھونسلا تلاش کرنے کیلئے پَر تول رہے ہیں، تاریخ اور وقت نے پھر پیپلزپارٹی کو سرخرو کردیا ہے۔ منگل کو بلاول ہاؤس سے جاری بیان میں اعجاز درانی نے کہا کہ پی این اے، آئی جی آئی کی طرح پی ٹی آئی بنانے کا مقصد بھی سب کے سامنے آئیگا۔