بھارتی حکومت نے عدنان سمیع کے ویزے میں غیرمعینہ توسیع کردی، شہریت دینے پر غور

05 اگست 2015

نیو دہلی (بی بی سی اردو) بھارت کی وزارت داخلہ نے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کے ویزے میں غیرمعینہ مدت کیلئے توسیع کردی۔ پی ٹی آئی کے مطابق عدنان سمیع نے مئی کے مہینے میں محکمہ وزارت داخلہ میں درخواست دی تھی کہ ’انسانی بنیادوں‘ پر انہیں قانونی طور انڈیا میں رہنے کی اجازت دی جائے۔ اطلاعات کے مطابق وزارت خارجہ انہیں انڈیا کی شہریت دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔بی بی سی کے مطابق عدنان سمیع نے مئی میں دوسری بار بھارتی شہریت کے لئے درخواست دی تھی۔ پہلی بار جب انہوں نے یہ درخواست دی تھی تو حکام نے اسے مسترد کردیا تھا۔واضح رہے کہ بھارت میں شہریت کے حصول کے قوانین کے مطابق ان غیر ملکی افراد کو شہریت دی جا سکتی ہے جنہوں نے سائنس، ادب، ثقافت، عالمی امن، اور انسانی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہو۔