سندھ وزیراعظم کے دورہ کے بعد متاثرین کے لئے لگائے گئے کیمپ بھی ختم

05 اگست 2015

گھوٹکی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے وزیراعظم نوازشریف کو دکھانے کیلئے گھوٹکی میں میڈیکل کیمپ لگائے۔ وزیراعظم کے واپس جاتے ہی میڈیکل کیمپ اکھاڑ لئے گئے۔ نوازشریف کی آمد پر حفاظتی بند نیمل لانڈی کے قریب محکمہ صحت سندھ، پی بی ایچ آئی اور محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے طبی کیمپ لگائے گئے تھے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ جیسے ہی مصروفیات ختم کرکے واپس روانہ ہوئے تو محکمہ صحت سندھ، پی بی ایچ آئی اور لائیو سٹاک نے میڈیا کی موجودگی میں یہ سارے کیمپ اکھاڑ کر سامان گاڑیوں میں ڈال کر لے گئے۔