کولمبیا:منشیات سمگلروں کے خلاف پریشن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ‘ 15 اہلکار ہلاک

05 اگست 2015

بگوٹا (اے ایف پی) کولمبیا میں منشیات سمگلروں کے خلاف آپریشن میں پولیس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 15 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
نیشنل پولیس فورس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر طاقتور ’’اوسوگا‘‘ ڈرگ کیخلاف شمال مشرقی علاقے میں کارروائی میں شریک تھا اور اچانک گر گیا۔ اس میں 17 اہلکار سوار تھے۔ 2 زخمی ہو گئے۔ فوری طور پر حادثے کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔